تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

راحت فتح علی کیلیےبہترین پلے بیک سنگرکاایوارڈ

اردو ٹائمز - پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے بھارت میں بہترین پلے بیک سنگر کا ایوارڈ جیت لیا۔ اس سے پہلے گلوبل انڈیا میوزک ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں۔معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ اپنے مخصوص انداز گائیکی سے مسحور کر دینے والے راحت فتح کو دوسری بار اسٹار اسکرین ایوارڈ میں بہترین پلے بیک سنگر کا ایوارڈ دیا گیا۔ اس سے پہلے راحت فتح علی خان کو گلوبل انڈیا میوزک ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ راحت فتح کیلئے دوہزار دس اچھا سال ثابت ہوا جس میں ان کے گانوں نے میوزک چارٹس پر اپنی اجارہ داری قائم رکھی۔ جن میں مائی نیم از خان کا گانا سجدہ بھی شامل ہے جو دلوں کو چھو لینے والے سروں میں گندھا ہے۔ یہ گا نا اپنی خوبصورت موسیقی، بہترین پلے بیگ سنگنگ کے باعث سننے والوں کے دلوں پر راج کرتا رہا۔ دوہزاردس کے دوران۔ دل تو بچہ ہے جی۔ سجدہ اور سب سے زیادہ سپر ہٹ گانا۔تیرے مست مست دو نین نے تو شہرت کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔ جس کے صلے میں ایوارڈ کے صحیح حقدار راحت فتح علی خان ہی ٹہرے، جنھیں اے آر رحمان اور سونو نگم کے ہوتے ہوئے بھی بہترین پلے بیک سنگر کا ایوارڈ دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.