25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
راحت اور شفقت کا خراجِ عقیدت
اردو ٹائمز - گلوکار راحت فتح علی خان اور شفقت امانت علی خان نے شجاعت کی عظیم اور لازوال داستانیں رقم کرنے والے پاکستانیوں کے اعزاز میں' 'امتحان ہے امتحان'' کے نام سے انتہائی شاندار انداز میں مشترکہ خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ گانے میں نہ صرف پاکستانی قوم کے عظیم سپوتوں کے ملک میں جاری دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف دی گئی قربانیوں کو انتہائی قریب سے دکھایا گیا ہے۔'' امتحان ہے امتحان '' گانے کی شاعری نوجوان شاعر عمران رضا کی ہے اور اس کی دھن ساحرعلی نے ترتیب دی ہے۔