25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
ریما خان اپنی نئی فلم کی تشہری مہم کا جلد آغاز کریں گی
اردو ٹائمز - اداکارہ ریما اپنی نئی فلم ''لومیں گم'' کے پرنٹ لیکر اس ہفتے بھارت سے واپس آجائیں گی اور فلم کی تشہری مہم کا آغاز کریں گی ۔جس کے تمام انتظامات ریما نے پہلے ہی کررکھے ہیں ۔ریما کے ساتھ معمررانا ایک بار پھر مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ جو ریما کی پہلی فلم ،، کوئی تجھ سا کہاں،،میں بھی ہیرو تھے جبکہ کامیڈین کا کرداربھارتی اداکار جونی لیورنے کیا ہے ۔