10 جون 2011
وقت اشاعت: 21:26
شاہ رخ کی بے نیازی، چھ سال سے ہالی ووڈ فلمز کی آفرز ٹھکرا رہے ہے
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈ اسٹارز ہالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کے شدید خواہشمند ہوتے ہیں لیکن کنگ خان ان میں سے نہیں، وہ ہالی ووڈ کی کئی آفرز ٹھکرا چکے ہیں۔
کنگ خان کی شان دیکھئے کہ اپنی ہوم پروڈکشن فلم راون کی کامیابی پر اتنے پر امید ہیں کہ ہالی ووڈ فلم کی آفر کو لات مار دی ہالی ووڈ فلم پروڈیوسر نےشاہ رخ کو فلم مائی فیئر لیڈی کے ری میک میں اداکاری کی آفر کی جس کے ایک ورژن میں اداکار کولن فرتھ اور دوسرے میں شاہ رخ خان کو شامل کرنا تھا۔
ہالی ووڈ پروڈیوسر گزشتہ چھ سال سے شاہ رخ کو اپنی فلموں میں کاسٹ کرنے کی کوششیں کررہے ہیں لیکن شاہ رخ ہیں کہ بالی ووڈ فلموں میں مصروفیات کی بناء پر حامی نہیں بھر رہے۔