25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
گلوکارہ شکیرا کیلئے آرٹسٹ آف دی ایئرکا اعزاز
اردو ٹائمز - کولمبین گلوکارہ شکیرا کو ہارورڈ فائونڈیشن کی جانب سےآرٹسٹ آف دی ایئرکا اعزازدیا جارہا ہے۔ فیفا ورلڈ کپ کےواکا واکا سونگ سےشہرت کی بلندیوں کو چھونے والی گلوکارہ شکیرا کو ایک اور اعزاز سے نوازا جارہا ہے۔ آرٹسٹ آف دی ایئرکا اعزاز شکیرا کو فلاحی کاموں اور موسیقی کے ذریعےکلچر کو فروغ دینےکی کامیاب کوششوں کی وجہ سے ان کے نام کیا جارہا ہے۔ ایوارڈ انہیں چھبیس فروری کو دیا جائےگا۔