تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

ٹوئنکل کااکشے کو 1.7 ملین روپے کی شیروانی کا تحفہ

اردو ٹائمز - بالی وڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے اپنے شوہر اداکار اکشے کمار کے لئے 1.7 ملین روپے کی شیروانی خریدی جسے پہن کر وہ ادھے پور کے حکمران سری جی ارویند میور سے ملے۔ اداکارہ نے یہ شیروانی اکشے کے لئے خاص طور پر سابق حکمران سری جی اوریند میور سے ملاقات کے لئے ہی خریدی تھی۔ اکشے کی اس شیروانی پر ہیرے اور موتی کی کشیدہ کاری ہوئی تھی اور یہ شیروانی خاص طور پر مشہور ڈیزائنر ابو جانی سے ڈیزائن کروائی گئی تھی۔ اکشے کمار اپنے ٹی وی کے کوکنگ پروگرام کوکنگ مقابلہ مسٹر شیف انڈیا کے سلسلے میں ان کے محل گئے اور یہاں پروگرام کی خصوصی قسط کی عکسبندی کروائی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.