تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
14 جون 2011
وقت اشاعت: 6:6

سلمان خان کو فلم کے لیے ایک ارب بیس کروڑ روپے کی آفر

وائس آف امریکہ - کہتے ہیں کہ خدا دیتا ہے تو چھپر پھاڑ کے دیتا ہے۔ سلمان خان کی نئی فلم "ریڈی" کی کامیابی اور اس کے بعد سلمان خان کو ملنے والی ایک ارب بیس کروڑ روپے کی آفر کو ہی دیکھ لیجئے۔ یہ اتنی بڑی رقم ہے کہ آج سے پندرہ بیس سال پہلے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ایک فلم سے انسان اتنی بڑی رقم بھی کماسکتا ہے۔

"ریڈی" سلما ن خان کی کامیاب ہونے والی لگاتار تیسری فلم ہے۔ اس سے پہلے ان کی دو فلمیں "وانٹیڈ" اور "دبنگ" بھی باکس آفس پر بے انتہاکامیاب رہیں۔ کامیابی کی تیسری کڑی کے ملتے ہی سلمان خان نے خود کو بالی وو ڈ کاحقیقی "دبنگ ہیرو" ثابت کردیا ہے۔ 'ریڈی' کی کامیابی کی بدولت وہ "خان ہیروز" کی دوڑ میں سب سے آگے ہوگئے ہیں۔

سلمان کی اگلی فلم "باڈی گارڈ" جو ابھی تکمیل کے مراحل طے کر رہی ہے، اس کے تھیٹر اور سیٹلائٹ حقوق حاصل کرنے والوں کی لائن لگ گئی ہے۔ ہر ایک کی کوشش ہے کہ کسی طرح "باڈی گارڈ "کے حقوق اسے مل جائیں۔

سلمان کے قریبی ذرائع کے مطابق فلم "باڈی گارڈ" کے حقوق کے لئے ڈسٹری بیوٹرز نے سلمان خان کو تقریباً 120کروڑ روپے کی پیشکش کی ہے لیکن سلمان نے ابھی تک کسی کی بھی آفرقبول نہیں کی۔ اس کا مطلب ہے کہ ابھی وہ ریٹ مزید بڑھانے کا موڈ رکھتے ہیں۔ "باڈی گارڈ" میں سلمان کی ہیروئن کرینہ کپور ہیں۔ سلمان اس فلم میں سیکیورٹی گارڈ کا رول ادا کررہے ہیں۔

یہ متن رومن اردو میں پڑھیںYe Matan/Text Roman Urdu Mein Parhein
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.