25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
زیٹا جونز کے لیے شاہی خطاب
بی بی سی اردو - آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی وڈ اداکارہ کیتھرین زیٹا جونز کو فلمی صنعت اور خیراتی اداروں کے لیے ان کی خدمات کے صلے میں ملک? برطانیہ نے’سی بی ای‘ یا کمانڈر آف دا آرڈر آف برٹش ایمپائر کا خطاب دیا ہے?
اس بات کا اعلان ملک? برطانیہ کی سالگرہ کے موقع پر جاری کی جانے والی اعزازات کی فہرست میں کیا گیا ہے?
یہ فہرست غیر حکومتی ذرائع تیار کرتے ہیں اور ملکہ خود اس کی منظوری دیتی ہیں?
چالیس سالہ کیتھرین کا کہنا ہے کہ وہ یہ اعزاز حاصل کر کے بہت خوش ہیں? انہوں نے کہا ہے کہ ’ایک برطانوی شہری ہونے کے ناتے میرے لیے یہ باعثِ فخر ہے اور میرے والدین حد سے زیادہ خوش ہیں‘?
سوانزی میں پیدا ہونے والی کیتھرین زیٹا جونز نے پندرہ سال کی عمر میں ویسٹ اینڈ میں تھیٹر پر کام شروع کیا تھا اور انہیں سات برس بعد اس وقت صحیح شہرت ملی تھی جب انہیں آئی ٹی وی کے پورگرام ’ڈارلنگ بڈز آف مئی‘ میں کام ملا تھا?
بعدازاں کیتھرین نے امریکہ کا رخ کیا اور ہالی وڈ میں ’ماسک آف زورو‘ اور ’شکاگو‘ جیسی مشہور فلموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا?
کیتھرین زیٹا جونز کے علاوہ ’آنرز لسٹ‘ میں سنہ 2002 میں بنائی جانے والی ہالی وڈ فلم ’دی پیانسٹ‘ کے لیے بہترین سکرپٹ رائٹر کا آسکر جیتنے والے پچھہتر سالہ مصنف رونلڈ ہارووڈ بھی شامل ہیں جنہیں ’سر‘ کا خطاب دیا گیا ہے?
’سر‘ کا خطاب پانے والے دیگر افراد میں سنڈرلینڈ فٹبال کلب کے سابق سربراہ باب مرے اور رولز رائس کمپنی کے چیئرمین سائمن رابرٹسن بھی شامل ہیں? اعزازات حاصل کرنے والی دیگر کاروباری شخصیات میں خواتین کے مشہور برانڈ ’جمی چُو‘ کی بانی تمارا میلن بھی شامل ہیں جنہیں او بی ای بنایا گیا ہے?
ملکہ برطانیہ کی اس ’آنر لسٹ‘ میں روایتی طور پر تین چوتھائی اعزازات ایسے افراد کو دیے جاتے ہیں جنہوں نے مقامی سطح پر کوئی اہم کام یا کارنامہ سرانجام دیا ہو اور انہیں ملکی سطح پر شہرت حاصل نہ ہو?
رواں برس ایسے افراد میں بلیک پول ٹاور کے رہائشی آرگن نواز فلپ کیلسل، لندن کے فینچرچ سٹریٹ سٹیشن پر ٹرینوں کی آمد کا اعلان کرنے والی خاتون سوزن گبز اور نیوٹاؤنرڈز کاؤنٹی ڈاؤن کے جیمز فچی بھی شامل ہیں جنہیں کھیتی باڑی کے شعبے میں ان کی خدمات پر ایم بی ای یا ’ممبر آف برٹش ایمپائر کا خطاب دیا گیا ہے?