تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
8 جون 2011
وقت اشاعت: 10:9

روس اور نیٹو فورسزکی دہشت گردی کی کارروائی کیخلافمشترکہ مشقیں

جنگ نیوز - روس اور نیٹو کی فورسز نے فضا سے دہشت گردی کی کسی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے مشترکہ مشقیں کیں۔ روس اور نیٹو کے حکام کا کہنا ہے کہ اپنی نوعیت کی یہ پہلی مشقیں ہیں ، جن کا مقصد گیارہ ستمبر دو ہزار ایک کو امریکا میں طیاروں کے ذریعے کئے گئے حملوں جیسی کسی کارروائی کو ناکام بنانے کی تیاری کرنا ہے۔ مشقوں کے لئے پولینڈ نے اپنا ایک طیارہ دیا جیسے دہشت گردوں نے ہائی جیک کرنیکی کوشش کی۔ کاک پٹ میں دہشتگردوں پر قابو پالیا گیا تاہم لڑائی کے دوران طیارے کے نیوی گیشن سسٹم کو نقصان پہنچا جس کے بعد روسی لڑاکا طیاروں نے متاثرہ جہاز کو واپس پولینڈ لے جانے کے لئے اس کی رہنمائی کی۔ روسی اور نیٹو فورسز کی مشقیں 9 جون کو ختم ہوں گی۔

یہ متن رومن اردو میں پڑھیںYe Matan/Text Roman Urdu Mein Parhein
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.