تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
7 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 15:11

چیمپئنزٹرافی:فائنل میں رسائی کیلئےپاکستان،ہالینڈکی جنگ

اے آر وائی - چیمپئنزٹرافی ہاکی سیمی فائنل میں ہفتے کو پاکستان کا مقابلہ ہالینڈ سے ہوگا۔ دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔



میلبرن میںجاری چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ فائنل میں رسائی کے لئے ہفتے کوپاکستان کی جنگ ہالینڈ سے ہوگی۔ پاکستان نے گروپ میں بیلجیئم کوہرایا،ہالینڈ اورآسٹریلیا سے ہارگیا۔کوارٹرفائنل میں اولمپک چیمپئن جرمنی کوزیرکیا۔ ہالینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں اب تک ناقابل شکست ہیں۔ ہالینڈ نے گروپ میں پاکستان اوربیلجیئم کو شکست دی۔آسٹریلیا سے انکا میچ برابررہا۔ کوارٹر فائنل میں ڈچ ٹیم نے نیوزی لینڈ پر فتح پائی۔ڈچ ٹیم نے پہلے گروپ میچ میں پاکستان کو تین صفر سے ہرایاتھا۔



ہالینڈ کی ٹیم آٹھ اورپاکستان تین مرتبہ چیمپئنز کے چیمپئن بن چکے ہیں۔ پاکستان ٹیم نے آٹھ سال بعد سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیاہے۔ پاکستان ٹیم کے کپتان محمد عمران کاکہنا ہے کہ عالمی نمبرایک جرمنی پر فتح کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے۔ سیمی فائنل میں بھی فتح کے جذبے سے کھیلں گے اور کوشش کریں گے کہ گول کرنے کے ہر موقع سے فائدہ اٹھایاجائے۔ دوسرا سیمی دفاعی چیمپئن اور میزبان آسٹریلیااور بھارت کے درمیان کھیلاجائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.