10 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 15:43
دورہ بھارت کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کااعلان
اے آر وائی - دورہ بھارت کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کااعلان کردیا گیا،محمد حفیظ ٹی ٹوئنٹی اورمصباح الحق ون ڈے ٹیم کے کپتان ۔ شاہد آفریدی ،شعیب ملک ون ڈے اسکواڈ سے ڈراپ یونس خان کی واپسی ہوگئی۔
ملتان کے لیفٹ آرم اسپنر ذوالفقار بابر ٹی ٹوئنٹی ون ڈے ٹیم میں شامل،لیفٹ آرم فاسٹ بالرعرفان اور بلے باز عمر امین کی ٹیم میں واپسی،ڈائنامائٹ عمران نذیر اسکواڈ سے بابرہوگئے۔
قومی کرکٹ ٹیم پانچ سالہ تعطل کے بعد دوٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کی مختصر سیریز کیلئے بائیس دسمبرکوبھارت روانہ ہوگی۔