تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
16 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 8:21

پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نےامریکی باکسرکوہرا دیا

اے آر وائی - پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی چھ ماہ بعد رنگ فاتحانہ انداز سے ہوئی۔ فاتح باکسر نے سترہ فائٹس میں ناقابل شکست امریکا کے کارلوس ملینا کو دسویں راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا اور ڈبلیو بی سی سپر لائٹ ویٹ ٹائٹل جیت لیا۔



لاس اینجلس ایرینا میں عامر خان کے حریف ڈبلیوبی سی سپر لائٹ ویٹ چیمپئن کارلوس ملینا سترہ مقابلوں میں ناقابل شکست تھے۔ عامر خان نے ابتداہی سے جارحانہ انداز اختیار کیا اور پہلے ہی راؤنڈ میں ملینا کی دائیں آنکھ کو زور دار پنچ سے زخمی کردیا۔تیسرے راؤنڈ میں عامر نے لیفٹ اور رائٹ پنچز کا بخوبی استعمال کیا،جس کے بعد ملینا کی دائیں آنکھ سے ایک مرتبہ پھر خون بہنے لگا۔ دسویں راؤنڈ کے دوسرے منٹ پر عامر خان نے کارلوس ملینا کو زوردار دایاں پنچ رسید کرکے کینوس پر گرادیا۔ملینا ریفری کے دس گننے تک نہ اٹھ سکے اور ناک آؤٹ قرار پائے۔



ستائیس مقابلوں میں عامر خان نے چوبیسویں فتح حاصل کرلی اور انیسویں حریف کو ناک آؤٹ کیا۔ کارلوس ملینا پر فتح کے بعدعامر خان نے نئے کوچ اینجل ہنٹر کی تربیت کو مفید اور کامیابی کو کھوئے ہوئے مقام کی جانب سفر کا آغاز قرار دیا۔ عامر خان نے کارلوس ملیناکو شکست دینے کے فوری بعد ڈینی گارسیا کو جوابی مقابلے کا چیلنج دیدیا۔ گارسیا نے جولائی میں عامرخان کو ناک آؤٹ کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.