تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
16 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 12:42

ہوبارٹ ٹیسٹ:دلشان کی سنچری،سری لنکا336رنز بناکرآؤٹ

اے آر وائی - آسٹریلیاکے خلاف پہلے ٹیسٹ میں تلکرتنے دلشن کی سنچری کی بدولت سری لنکاکی ٹیم تین سوچھتیس رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔ آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں ایک سوچودہ رنز کی برتری مل گئی۔



ہوبارٹ میں سری لنکا نے نامکمل اننگزچار وکٹوں کے نقصان پر ستاسی رنز سے شروع کی۔ ہلفن ہاس کے زخمی ہوکر باہرجانے سے آسٹریلیا کی بولنگ متاثرہوئی۔ جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دلشان اور میتھیوز نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں ایک سو اکسٹھ رنز کا اضافہ کیا۔ دلشان ایک سوسینتالیس اور اینجلو میتھیوز پچھہتر رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پرسنا نے چالیس رنز بنائے۔آسٹریلیا کے پیٹر سڈل نے چون رنز دیکر پانچ وکٹیں لیں۔ نیتھن لیون نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔



تیسرے روز کھیل کے اختتام تک آسٹریلیا نے ستائیس رنز بنائے انکاکوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا۔ایڈکووان سولہ اور ڈیوڈ وارنر آٹھ رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.