تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
17 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 5:3

ناگپور: ٹروٹ کی نصف سنچری، انگلینڈ کے 3 وکٹ پر161رنز

اے آر وائی - بھارت کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اکسٹھ رنز بنالئے۔ جوناتھن ٹروٹ چھیاسٹھ رنز بناکرناٹ آوٴٹ ہیں۔



ناگپورٹیسٹ کے چوتھے روز بھارت نے دوستانوے رنز نو کھلاڑی آوٴٹ سے نامکمل اننگز شروع کی۔ کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے چار اسپنرز کو انگلش ٹیم کو آوٴٹ کرنے کا موقع فراہم کرنے کیلئے نو وکٹ پر تین سو چھبیس کے اسکور پر اننگز ڈیکلیئرڈ کردی۔



ایشون انتیس رنز پر ناٹ آوٴٹ رہے۔انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن نے چار اور گریم سوان نے تین کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک انگلینڈ نے تین وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اکسٹھ رنز بنالئے۔نک کامیپٹن چونتیس، ایلسٹر کک تیرہ اور پیٹرسن چھ رنز بناکر آوٴٹ ہوئے۔



ٹروٹ چھیاسٹھ اوراین بیل چوبیس رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔اوجھا،جڈیجا اور ایشون نے ایک ایک وکٹ لی۔ انگلینڈ کی برتری ایک سوپینسٹھ رنز ہوگئی۔دوسری اننگز میں انکی سات وکٹیں باقی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.