17 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 22:42
پاکستان کرکٹ ٹیم کا تریبتی کیمپ میں ون ڈے پریکٹس میچ
اے آر وائی - دورہ بھارت کے لئے لاہور میں جاری تربیتی کیمپ کے دوران ون ڈے پریکٹس میچ میں پاکستان بلیو نے پاکستان گرین کو ایک وکٹ سے شکست دے دی ہے۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ڈے اینڈ نائٹ میچ میں پاکستان گرین نے پہلے کھیلتے ہوئے نو وکٹ پر دو سو انچاس رنز بنائے۔ یونس خان نے چھیانوے، عمر اکمل نے چالیس اور اظہر علی نے پینتیس رنز کیے۔
جواب میں پاکستان بلیو نے مطلوبہ ہد ف نو وکٹ پر آخری اوور میں پورا کیا۔ بابر اعظم ساٹھ، شاہد آفریدی باون، احمد شہزاد سینتالیس اور کامران اکمل نے 41اکتالیس رنز بناکر نمایاں رہے۔ پاکستان گرین کی جانب سے سعید اجمل نے تین، محمد حفیظ اور یونس خان نے دودو وکٹیں حاصل کیں۔