تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
18 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 11:23

ہوباٹ ٹیسٹ،آسٹریلیا 137رنزسےکامیاب،اسٹارک کی پانچ وکٹیں

اے آر وائی - آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف ھوبارٹ میں پہلا کرکٹ ٹیسٹ ایک سو سینتیس رنز سے جیت لیا اور تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔



ہوبارٹ ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری دن سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز پینسٹھ رنز دو وکٹ کے اسکور سے دوبارہ شروع کی تو کپتان مہیلا جیاوردھنے انیس رنز بنا کر پویلین لوٹ آئے۔ وقفے وقفے سے سری لنکن ٹیم کی وکٹیں گرتی رہیں۔ سنگاکارا اور سماراویرا نے ٹیم کو شکست سے بچانے کیلئے کوشش کی لیکن دونوں بیٹسمینوں کے آؤٹ ہوتے ہیں سری لنکن سائیڈ دوسوپچپن رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔کمار سنگاکارا تریسٹھ اور سمرا ویرا اننچاس رنز بناکر نمایاں رہے۔



آسٹریلیا کیلئے مچل اسٹارک نے پانچ اور پیٹر سڈل نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ ہوبارٹ ٹیسٹ میں عمدہ بولنگ کی وجہ سے پیٹر سڈل پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ چھبیس دسمبر سے میلبرن میں کھیلا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.