23 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 10:54
بھارت کا پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم کا اعلان
اے آر وائی - بھارت نے پاکستان کیخلاف دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کے لئے ٹیم کا اعلان کردیاہے۔سیریز کا پہلا ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ منگل کو بنگلور میں کھیلا جائیگا۔
مہندرا سنگھ دھونی کو کپتان برقرار رکھا گیاہے۔سیریز کیلئے ہربھجن سنگھ اور ظہیر خان کو بھارتی ٹیم سے ڈراپ کردیا گیاہے۔آل رائونڈر بھونیشور کمار اور بنگال کے فاسٹ بولر شامی احمد پہلی بار بھارتی ٹیم میں شامل کئے گئے ہیں۔
گوتم گمبھیر،اجنکیا راہینے،یوراج سنگھ، روہت شرما،سریش رائنا،ویرات کوہلی،رویندر جڈیجا،ایشون، اشوک ڈینڈا، ایشانت شرما،بھونیشورکمار،پروندر اوانا،پیوش چاولہ اور امباتی ریودو ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل ہیں۔وریندر سہواگ،شامی احمد اور امیت مشرا ون ڈے میچز میں چاولہ،اوانا اور ریوادو کی جگہ لیں گے۔