24 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 5:0
پنجاب کی صنعتوں کو بجلی کی فراہمی بند
اے آر وائی - پنجاب بھر کی صنعتوں کو بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بند کر دی گی ،صنعتوں کو بجلی کی مکمل بندش کے خلاف اپٹما نے آج ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
پنجاب کی صنعتوں کو بجلی کی فراہمی معطل کر دی گئی جبکہ فیکٹریوں کی گیس کی سپلائی پہلے ہی بند ہے۔ اس صورت حال کے پیش نظرپیر کے روز اپٹما نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
دوسری طرف متعدد پاور ہاوسز کو تیل کی فراہمی بند کر دی گی جس سے بجلی کا مجموعی شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا، وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق موسم سرمایہ کے باعث نہروں کی بندش سے ڈیموں سے پانی کے اخراج میں بھی کمی ہوئی ہے ، جس سے انڈسٹری کی بجلی بند کرنا پڑی۔