تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
24 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 13:18

دباؤمیں رکھیں گے دھونی،ہمارےبولرز بہترین ہیں حفیظ

اے آر وائی - بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو شروع سے ہی دباؤ میں رکھنے کی کوشش کریں گے۔ بنگلور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ اگر بھارت کے پاس اچھے بیٹسمین ہیں تو بولرز ہمارے بھی بہترین ہیں۔ یہ سیریز نوجوان کھلاڑیوں کیلئے اچھا موقع ہے ۔ محمد حفیظ نے شاہد آفریدی کو میچ ونر کھلاڑی قرار دیا۔



بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کیخلاف اچھی کارکردگی ہی کامیابی دلاسکتی ہے۔ مثبت سوچ کیساتھ میدان میں اتریں گے۔ کھیل کے دوران معمولی نوک جھونک چلتی رہتی ہے۔ سیریز میں سچن ٹنڈولکر کی کمی محسوس کریں گے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.