تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 8:28

انتظار کی گھڑیاں ختم،پاک،بھارت میچ چندگھنٹے بعد

اے آر وائی - طویل انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں۔ پاک،بھارت سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ چند گھنٹے بعد بنگلور کے چناسوامی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ بھارت میں کرکٹ کا بخار عروج پر ہے۔ پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں ایک طویل وقفے کے بعد آج بنگلور میں سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں مد مقابل ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوہزار سات کے بعد ہونے والی یہ پہلی سیریز ہے۔



پاک بھارت شائقین کرکٹ کا پانچ سالہ طویل انتظار اب ختم ہونے کو ہے کیونکہ بنگلور کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں آج سج رہا ہے کرکٹ میلہ۔ جس کے لیے پاکستانی شاہین پوری تیاری کے ساتھ بھارت پہنچے ہیں تو بھارتی سورماؤں نے بھی اپنے ہتھیار تیز کرلیے ہیں۔ اسٹیڈیم میں صرف بھارتی شائقین نہیں ہوں گے بلکہ پاکستانی شائقین کی ایک بڑی تعداد بھی اپنے سپوتوں کو میدان میں بجلیاں گراتے دیکھنے کے لیے وہاں موجود ہوں گے۔



محمد حفیظ اپنے بولنگ اٹیک سے مطمین ہیں تو دھونی الیون بیٹنگ کے ہاتھ دکھانے کے لیے ہیں بے چین۔ اس کشمکش میں کون بنے گا مقدر کا سکندر آج فیصلہ ہوجائے گا۔ یہ میچ دونوں ٹیمیں کے درمیان اس میدان پرہونے والا نہ صرف پہلا ٹی ٹوینٹی میچ ہے بلکہ دوطرفہ سیریز میں ہونے والا یہ پہلا ٹی ٹوینٹی میچ ہے۔ کیونکہ اب تک دونوں ٹیمیں صرف ورلڈ ٹی ٹوینٹی کپ کے میچوں میں ہی مدمقابل رہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.