تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
26 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 8:38

میلبورن ٹیسٹ: سری لنکا آسٹریلیا کے خلاف 156 رنز پر ڈھیر

اے آر وائی - میلبورن ٹیسٹ کے پہلے روز سری لنکن ٹیم آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں ایک سو چھپن رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جواب میں آسٹریلیا نے تین وکٹوں کے نقصان پر ایک سو پچاس رنز بنالئے ہیں۔ میلبورن میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کا ٹاس سری لنکا نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو کارگر ثابت نہ ہوا اور سری لنکا کی پوری ٹیم صرف ایک سو چھپن رنز پر ڈھیر ہوگئی۔



کمارا سنگاکارا اٹھاون رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ مچل جونسن نے چار اور پیٹر سیڈل نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں آسٹریلیا نے اننگز کا پر اعتماد آغاز کیا اور کھیل کے اختتام تین وکٹوں کے نقصان پر ایک سو پچاس رنز بنالئے۔ ڈیوڈ وارنر باسٹھ رنز بناکر نمایاں رہے۔ انیجلو میتھیوز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.