تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
31 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 15:39

پی ایچ ایف کا انچاس کروڑ پینتیس لاکھ روپے کا بجٹ منظور

اے آر وائی - پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سال دوہزار تیرہ کیلئے پی ایچ ایف کا انچاس کروڑ پینتیس لاکھ روپے کا بجٹ منظور کرلیا ہے۔ جو کہ اٹھائیس کروڑ روپے خسارے کا بجٹ ہے۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں پی ایچ ایف ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں سال دوہزار تیرہ کے بجٹ کے ساتھ ساتھ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ہاکی کیلنڈر کی منظوری دی گئی۔



سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے بتایا کہ بجٹ میں اٹھائیس کروڑ روپے کا خسارہ ہے، جسے پورا کرنے کی کوشش کرینگے۔ قومی ہاکی ٹیم کے فارورڈ شکیل عباسی کو سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔





متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.