تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
2 جنوری 2013
وقت اشاعت: 17:59

پی سی بی کی دعوت پر بی سی بی کا وفد جلد پاکستان آئے گا

اے آر وائی - پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ وفد کے دورے کی تاریخ کا تعین نہیں ہوا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دوسری بار دورے سے انکار کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور پاکستانی کرکٹرز کی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شرکت کے بارے میں بات چیت کے لیے بی سی بی کو دعوت دی تھی۔



بنگلہ دیش کرکٹ بورد نے دعوت قبول کرکے ایک وفد پاکستان بھیجنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ وفد میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن اور چیف ایگزیکٹیو نظام الدین چوہدری شامل ہوں گے۔ دورے کی حتمی تاریخ کا تعین اب نہیں ہوا لیکن توقع ہے کہ بی سی بی کا وفد آئندہ ہفتے پاکستان آئے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.