تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 جنوری 2013
وقت اشاعت: 6:19

برسبین اوپن ٹینس:فائنل میں سریناکاسامنا پاولوچینکووا سےہوگا

اے آر وائی - برسبین ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین مقابلوں کا فائنل امریکہ کی سرینا ولیمز اور روس کی انستاشیا پاولوچینکو کے درمیان ہوگا۔ عالمی نمبر ایک بیلاروس کی وکٹوریہ ازارینکا انجری کی وجہ سے سیمی فائنل سے دستبردار ہوگئیں۔



سال نو کے پہلے گرینڈ سلم سے قبل ہونے والے ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں روسی کھلاڑی پاولوچینکووا کا سامنا یوکرین کی لیزا تسورینکو سے تھا۔ تسورینکو نے پہلا سیٹ چھ چار سے جیتا لیکن پاولوچینکووا نے اگلے دونوں سیٹ چھ ایک اور چھ دو سے جیت کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ جہاں ان کا مقابلہ عالمی نمبر تین امریکہ کی سرینا ولیمز سے ہوگا۔ جو عالمی نمبر ایک بیلاروس کی وکٹوریہ ازارینکا کے خلاف واک اوور ملنے سے فائنل میں پہنچ گئیں ہیں۔ ازارینکا زخمی ہونے کی وجہ سے مقابلے سے دستبردار ہوئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.