تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
7 جنوری 2013
وقت اشاعت: 11:53

محمد حفیظ نے آل راونڈر رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی

اے آر وائی - پاکستان کے محمد حفیظ نے بھارت کے خلاف عمدہ کارکردگی کے بدولت آل راونڈر رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی۔ بولر رینکنگ میں سعید اجمل پہلے اور حفیظ دوسرے نمبر پر ہیں۔ قومی ٹیم کا کوئی بیٹسمین ٹاپ ٹین شامل نہیں۔



انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق پاکستان کے محمد حفیظ نے بھارت کے خلاف تین میچز کی سیریزمیں ستانوے رنز بنائے اور تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ بہترین کارکردگی کے بدولت حفیظ آل راونڈر رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں بنگلہ دیش کے شاکب الحسن دوسرے اور شین واٹسن نے تیسرے نمبر پر ہیں۔



بولرز رینکنگ میں پاکستان کے سعید اجمل بدستور پہلی اور محمد حفیظ دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے سنیل نارئن کا نمبر تیسرا ہے۔ بیٹسمین رینکنگ کی ٹاپ دس پوزیشن پر کوئی پاکستانی نہیں۔ جنوبی افریقہ کے ہاشم املہ پہلے اور اے بی ڈیویلیر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.