10 جنوری 2013
وقت اشاعت: 16:17
اپنی اکیڈمی میں بغیر معاوضے کے تربیت دوں گا،سعید اجمل
اے آر وائی - پاکستان کے مایہ ناز اسپنر اور دوسرا کے ماھر بولر سعید اجمل کی فیصل آباد میں کرکٹ اکیڈمی کا افتتاح کر دیا گیا ہے اور آف اسپنر کا عزم ہے کہ بلا معاوضہ کھلاڑیوں کو پاکستان کے لئے گروم کریں گے۔
فیصل آباد میں سعید اجمل انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی کا افتتاح کمشر سید طاھر حسین نے کیا۔ اکیڈمی کے لئے آٹھ ایکڑ کی زمین پنجاب گورنمنٹ نے دی ہے۔ اس موقعہ پر سعید اجمل نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اکیڈمی پر آنیوالی ستر کڑوڑ کی لاگت کے لئے گھر گھر جاکر چندہ جمع کرنا پڑا تو وہ کریں گے۔