12 جنوری 2013
وقت اشاعت: 13:52
پورٹ ایلزبتھ ٹیسٹ: پہلے روز جنوبی افریقہ کے4 وکٹوں پر325 رنز
اے آر وائی - جنوبی افریقہ کے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز چار وکٹوں کے نقصان پر تین سو پچیس رنز بنالئے۔ پورٹ الیزبتھ میں شروع ہونے والے میچ کا ٹاس جنوبی افریقہ نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو انتیس کے مجموعی اسکور پر الویرو پیٹرسن آوٹ ہوگئے جس کے بعد کپتان گریم اسمتھ نے ہاشم آملہ کے ساتھ مل کر اسکور میں بانوے رنز کا اضافہ کیا۔ چون رنز بناکر اسمتھ نیل وینگر کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے۔
جیک کیلس آٹھ اور اے بی ڈیویلیر اکیاون رنز بناسکے۔ جنوبی افریقہ نے پہلے روز کھیل کے اختتام پر چار وکٹوں کے نقصان پر تین سو پچیس رنزبنائے ہیں۔ ہاشم آملہ ایک سو دو رنز کے ساتھ وکٹ پر ڈٹے ہوئے ہیں۔