تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
15 جنوری 2013
وقت اشاعت: 16:56

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھارت سے کھلاڑی واپس بلا لیئے

اے آر وائی - بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی دھمکیوں کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہاکی انڈیا لیگ سے پاکستانی کھلاڑی واپس بلانے کا اعلان کر دیا ہے۔



پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ہاکی انڈیا لیگ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر شیو سینا کے پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف مظاہرے کے بعد پی ایچ ایف نے ہاکی انڈیا سے مشاورت کے بعد کھلاڑیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا جبکہ ہاکی انڈیا نے اس سال معاہدے کے مطابق کھلاڑیوں کو معاوضے بھی دینے کا وعدہ کیا ہے۔



انہوں نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعوے دار آٹھ پاکستانی کھلاڑیوں کو تحفظ فراہم نہیں کر پا رہے، جس پر انہیں تشویش ہے۔ تاہم کھلاڑیوں کی واپسی سے رواں سال ہونے والی پاک بھارت ہاکی سیریز پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ لیکن اس کے لئے دونوں حکومتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.