تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
16 جنوری 2013
وقت اشاعت: 5:52

ڈاکار ریلی کا نواں مرحلہ اسپین نے جیت لیا

اے آر وائی - ڈاکار ریلی کا نواں مرحلہ اسپین کے نینی روما نے جیت لیا۔ موٹر سائیکل کٹیگری میں سائرل ڈسپرس پہلے نمبر پر رہے۔ ارجنٹینا کے شپر ٹوکمین سے کورڈوبا تک ریس کا نواں مرحلہ آٹھ سو باون کلومیٹر پر مشتمل تھا۔ ریس میں اسپین کے نینی روما نے تیز رفتاری اور مہارت سے مینی کار چلاتے ہوئے سب سے پہلے فنشنگ لائن عبوری کی۔



نینی مقررہ فاصلہ پانچ گھنٹے چھتیس منٹ اور اٹھائیس سیکنڈز میں طے کیا۔ ان کے ٹیم میٹ اسٹیفن پیٹر ہینسل چار منٹ گیارہ سیکنڈز کے فرق سے دوسرے اور اورلینڈو ٹیرانووا تیسرے نمبر پر رہے۔



نوے مرحلے کے بعد پیٹر ہینسل نے چوبیس گھنٹے گیارہ منٹ اور تنتالیس سیکنڈز کے ساتھ مجموعی برتری حاصل ہے۔



موٹر سائیکل کٹیگری میں فرانس کے سائرل ڈیسپریس نے مقررہ فاصلہ پانچ گھنٹے اکتالیس منٹ اور چھتیس سیکنڈز کے وقت کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ پرتگال کے رابن فاریہ کے موٹر سائیکل کٹیگری میں مجموعی برتری حاصل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.