16 جنوری 2013
وقت اشاعت: 10:25
بی پی ایل: کھلاڑیوں کواین او سی جاری نہیں ہوا
اے آر وائی - پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد بھی بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کے لئے کھلاڑیوں کو این او سی جاری نہیں کیا۔ بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کے دوسرے مرحلے کا آغاز سترہ جنوری سے ہورہا ہے لیکن انتظامیہ پاکستانی اسٹار ز کی عدم شرکت کے سبب شدید مشکلات سے دوچار ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو اب تک این او سی جاری نہیں کیا۔ پی سی بی کے مطابق بنگلہ دیش کے دورہ پاکستان کے بعد کھلاڑیوں کو لیگ میں کھیلنے کی اجازت دی جانی تھی لیکن بنگلہ دیش دو بار پاکستان آنے سے انکار کرچکا ہے۔
بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کی انتظامیہ ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی منتظر ہے۔ بی پی ایل کی ٹیم چٹاگانگ کا دعویٰ ہے کہ اوپنر عمران نذیر آج ڈھاکہ پہنچ رہے ہیں۔ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق کھلاڑیوں کو کسی بھی لیگ میں شرکت کے لئے متعلقہ بورڈ سے این او سی لینا ضروری ہے۔