تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
18 جنوری 2013
وقت اشاعت: 6:36

پی ایس ایل کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی 24 فروری کو متوقع

اے آر وائی - پاکستان سپر لیگ کے مینیجنگ ڈائریکٹر سلمان سرور بٹ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کی ٹیموں کے لئے چوبیس فروری کوکھلاڑیوں کی نیلامی کی تقریب کا انعقاد متوقع ہے۔



قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان سرور بٹ نے بتایا کہ انہوں نے جنوبی افریقہ، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور سری لنکن کھلاڑیوں سے رابطے کئے ہیں۔



کوشش ہے کہ دنیا کے نامورکھلاڑیوں کو پی ایس ایل میں شامل کیا جائے۔ کھلاڑیوں کی پانچ کیٹیگریز رکھی گئی ہیں جنھیں ڈائمنڈ، پلاٹینم، گولڈ، سلور اور ایمرجنگ کیٹیگری کا نام دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.