19 جنوری 2013
وقت اشاعت: 12:5
انگلینڈ نے بھارت کو جیت کیلئے 156رنز کا ہدف دے دیا
اے آر وائی - انگلینڈ نے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بھارت کو جیت کیلئے ایک سو چھپن رنز کا ہدف دیا ہے۔ رانچی کے ایچ ایس سی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کیلئے بھارت نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
انگلش ٹیم کی وکٹیں یکے بعد دیگرے گرتی رہیں اور پوری ٹیم ایک سو پچپن پر ڈھیر ہوگئی۔ جو روٹ انتالیس، این بیل اور ٹم بریسنن پچیس پچیس رنز بناسکے۔ روندرا جڈیجا نے تین،اشانت شرما اور روی چندرن ایشون نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔