19 جنوری 2013
وقت اشاعت: 14:34
آسٹریلین اوپن،اعصام الحق کو مکسڈ ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں شکست
اے آر وائی - پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کی پارٹنزسوئیڈن کی صوفیا اروڈسن آسٹریلین اوپن مکسڈ ڈبلز کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہوگئے ہیں۔ میلبورن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلم میں پاکستان اور سوئیڈن کے کھلاڑیوں پر مشتمل جوڑی کو بھارت کے لینڈر پیس اور روس کی ایلینا ویسنینا نے پہلے راؤنڈ میں ہرا کر مکسز ڈبلز ایونٹ سے باہر کر دیا۔
پہلے سیٹ میں سخت مقابلہ کے بعد پاک سوئیڈش جوڑی نے سات چھ سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں مخالف جوڑی نے اچھا کھیل پیش کیا اور سیٹ چار چھ سے جیت کر مقابلہ برابر کردیا۔ تیسرے اور آخری سیٹ میں ٹائی بریکر پر سات دس کے اسکور سے اعصام اور صوفیا کی جوڑی کو شکست ہوئی۔