تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
20 جنوری 2013
وقت اشاعت: 9:51

بہتر کارکردگی جنوبی افریقہ کیخلاف کامیابی دلا سکتی ہے۔مصباح

اے آر وائی - پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہناہے کہ ہرشعبے میں بہتر پرفارمنس کامیابی دلا سکتی ہے۔ کھلاڑیوں کیلئے دورہ جنوبی افریقہ اصل امتحان ثابت ہوگا۔



جوہانسبرگ روانگی سے قبل لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ جنوبی افریقا جیسی نمبر ون ٹیسٹ ٹیم کیخلاف مکمل ٹیم ورک کامیابی دلا سکتی ہے۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر اور اب وارم اپ میچ سے مزید تیاری بہتر ہوجائیگی۔



پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینجر نوید اکرم چیمہ کہتے ہیں کہ ڈسپلن پر عملدرآمد کرتےہوئے پاکستان آج ورلڈ کلاس ٹیم بن چکی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ دورہ جنوبی افریقا میں بھی ڈسپلن برقرار رکھتے ہوئے قومی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.