تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
22 جنوری 2013
وقت اشاعت: 5:51

سندھ بھر میں سی این جی دو روز کے لیئے بند

اے آر وائی - سندھ بھرمیں سی این جی آج صبح آٹھ بجے سےدوروز کیلئے بند کر دی گئی۔سی این جی کی بغیر شیڈول بندش سے عوام پریشانی کا شکار ۔



سندھ میں گیس اسٹیشنزاڑتالیس گھنٹوں کیلئے بند رہیں گے۔ رات گئے سی این جی اسٹیشنز پرگاڑیوں کی طویل قطاریں دیکھنے میں آئیں سوئی گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ سردی میں گیس کی کھپت کی زیادتی کی وجہ سے گیس کی قلت پیدا ہوتی ہے جس کے سبب سی این جی کی بندش کرنا پڑتی ہے۔



سی این جی بغیر شیڈول کے بند ہونے سے عوام میں ایک ایسی پریشانی نے گھر کر لیا ہے جس نے عوام کو ذہنی طور سے مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.