23 جنوری 2013
وقت اشاعت: 5:53
جنوبی افریقہ: پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھرپور پریکٹس
اے آر وائی - جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم نے جوہانسبرگ میں پریکٹس شروع کردی ہے۔ قومی ٹیم نے صبح کے سیشن میں بھر پور پریکٹس کی۔ ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ کے مطابق کھلاڑیوں نے پریکٹس کے دوران بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی ٹریننگ کی ہے تاکہ خامیوں کو دور کیا جاسکے۔
ٹیم منیجر کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کا موسم کرکٹ کے لئے آئیڈیل ہے ،تمام کھلاڑی جلد یہاں کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوجائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ پچیس جنوری سے شروع ہونے والے تین روزہ وارم اپ میچ کھیلنے سے پاکستانی ٹیم کی تیاری مزید بہتر ہوجائے گی۔سیریز کا پہلا ٹیسٹ یکم فروری سے جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔