تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
24 جنوری 2013
وقت اشاعت: 11:52

آسٹریلین اوپن: نواک یوکووچ مینز سنگلز کے فائنل میں پہنچ گئے

اے آر وائی - سربیائی ٹینس اسٹار نواک یوکووچ اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے آسٹریلین اوپن مینز سنگلز کے فائنل میں پہنچ گئے۔ ویمنز سنگلز کے فائنل میں دفاعی چیمپیئن وکٹوریا آزارینکا اور لی نا مدمقابل ہونگے۔ میلبورن میں جاری سال کا پہلاگرینڈ سلیم ایونٹ اختتامی مراحل میں پہنچ گیا ہے۔



مینز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپیئن نواک یوکووچ نے ہسپانوی کھلاڑی ڈیوڈ فیرر کو اسٹریٹ سیٹس سے شکست دی۔ یوکووچ کا فائنل میں کس سے ٹکراؤ ہوگا راجر فیڈرر اور اینڈی مرے کے میچ کے بعد فیصلہ ہوگا۔ ویمنز سنگلز کے سیمی فائنل میں چین کی لی نا نے روس کی ماریا شراپوا کو یک طرفہ مقابلے کے بعد دو صفر سے ہرایا۔ لی نا نے پہلا سیٹ چھ دو سے اپنے نام کیا۔



دوسرے سیٹ میں بھی روسی اسٹار آف کلر دکھائی دیں اور لی نا نے چھ دو سے کامیابی حاصل کی ۔ دوسرے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ بیلاروس کی وکٹوریہ آزارینکا نے امریکہ کی سلوئین اسٹیفنز کو زیر کیا۔ عالمی نمبر ایک نے چھ ایک اور چھ چار سے فتح سمیٹ کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.