تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
26 جنوری 2013
وقت اشاعت: 13:4

پاکستان جنوبی افریقہ انویٹیشن الیون کے خلاف 329 رنز پر آوٹ

اے آر وائی - پاکستان کے خلاف ٹور میچ میں جنوبی افریقہ انویٹیشن الیون کی بیٹنگ جاری ہے۔ اس سے قبل پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں تین سو انتیس رنز بناکر آوٹ ہوگئی تھی۔ ایسٹ لندن میں کھیلے جانے والے چار روز پریکٹس میچ کے دوسرے روز انویٹیشن الیون نے اب سے کچھ دیر پہلے تک تین وکٹ پر اڑتالیس رنز بنائے تھے۔



میچ کے دوسرے روز پاکستان نے پہلی نامکمل اننگز ایک سو اٹھتر رنز چھ کھلاڑی آوٹ سے دوبارہ شروع کی تو وکٹ کیپر سرفراز احمد اور فاسٹ بولر عمر گل نے ذمے داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور میں اکیاسی رنزکا اضافہ کیا۔



عمر گل انچاس رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ سعید اجمل چار اور جنید خان چھبیس رنز بناکر پویلین لوٹے۔ پاکستان کی پوری ٹیم تین سو انتیس رنز پر آوٹ ہوگئی۔ سرفراز احمد نے ترانوے رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ سیمن ہارمر نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.