تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
27 جنوری 2013
وقت اشاعت: 13:29

پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے مزید 2 فاسٹ بولرز طلب کرلیے

اے آر وائی - جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے مزید دو فاسٹ بولرز پاکستانی ٹیم کا حصہ ہونگے۔ فاسٹ بولرز راحت علی اور تنویر احمد کو ٹیم مینجمنٹ نےطلب کرلیا ہے۔



پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے مزید دو فاسٹ بولرز کو اسکواڈ میں شامل کرنے کیلئے سلیکشن کمیٹی سے درخواست کی تھی جسکو منظور کرتے ہوئے تنویر احمد اور راحت علی کو جنوبی افریقہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے۔



پی سی بی حکام کے مطابق دونوں کھلاڑی ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی اسکواڈ کو جوائن کرلینگے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ یکم فروری سے شرو ع ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.