28 جنوری 2013
وقت اشاعت: 17:51
پاکستان اورانویٹیشن الیون کےدرمیان ٹورمیچ ڈرا
اے آر وائی - پاکستان اور جنوبی افریقہ انویٹیشن الیون کے درمیان ٹور میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔
ایسٹ لندن میں کھیلے گئے ٹورمیچ کے چوتھے اور آخری روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز دو سو پچاس رنز نوکھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کرکے میزبان ٹیم کو تین سو تیئس رنز کا ہدف دیا۔ کائل ایبٹ نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں انویٹیشن الیون پانچ وکٹ پر ایک سو نوے رنز بناسکی۔ جسٹن آن ٹنگ اکیاون اور وان وین جاس ویلڈ تینتالیس رنز بناکر نمایاں رہے۔
خراب روشنی کی وجہ سے میچ مقررہ وقت سے قبل ختم کرنا پڑا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹیسٹ کی سیریز کا پہلا میچ یکم جنوری سے جوہانسبرگ کھیلا جائے گا۔