تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
29 جنوری 2013
وقت اشاعت: 13:1

پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کو ہوٹل کےبجائے اسٹیڈیم میں ٹہرادیا

اے آر وائی - عالمی کپ سے قبل پاکستان کی خواتین ٹیم کی مشکلات ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔ ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیوں کے بعد ٹیم کو ہوٹل کے بجائے اسٹیڈیم میں ٹہرایا گیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ترجمان کے مطابق بہتر سکیورٹی سہولیات کی وجہ سے پاکستان کی خواتین ٹیم کو ہوٹل کے بجائے باراباتی اسٹیڈیم کے کلب ہاؤس میں ٹہرایا گیا ہے۔



بھارتی میڈیا کے مطابق کٹک میں موجود فائیو اسٹار ھوٹلوں نے ہندو انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے دھمکیوں کے بعد پاکستان ٹیم کو ٹہرانے سے انکار کر دیا تھا۔ پاکستان ٹیم کی مینیجر عائشہ اشعر کے مطابق اسٹیڈیم کے کلب ہاؤس میں رہائش کی بہترین سہولیات ہیں اور ٹیم اس پر مطمئن ہے۔



عالمی کپ اکتیس جنوری سے شروع ہوگا۔ ہندو انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے دھمکیوں کے بعد پاکستان اور گروپ بی کے تمام میچز ممبئی سے کٹک منتقل کردئیے گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.