تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
31 جنوری 2013
وقت اشاعت: 0:31

۔کراچی:دوسرا بینک الحبیب راشدڈی حبیب میموریل گالف ٹورنامنٹ

اے آر وائی - بینک الحبیب کی جانب سےسے دوسری راشد ڈی حبیب میموریل قومی پروفیشنل گالف ٹورنامنٹ دوہزارتیرہ کا ٹائٹل اسلام آباد کے محمد نذیر نے اپنے نام کرلیا جبکہ کراچی گالف کلب کے افسر علی نے ہول ان ون میں فتح حاصل کرتے ہوئے کار جیت لی ۔



ٹورنامنٹ میں اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے محمد نذیر نے پہلی پوزیشن ،ڈی ایچ اے گالف کلب کے پروفیشنل عمران علی خان نے دوسری جبکہ کراچی گالف کلب کے وحید بلوچ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ٹورنامنٹ میں ہول ان ون مقابلوں میں کراچی گالف کلب کے افسر علی نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے کار جیت لی ۔



ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ دکھانے والے کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد آصف سنڈیلہ نے کامیابی حاصل کرنے والے گالفرز کو مبارکباد پیش کی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.