1 فروری 2013
وقت اشاعت: 10:7
پاکستان ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ آسٹریلیا سے افتتاحی میچ ہار گیا
اے آر وائی - ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان آسٹریلیا کے ہاتھو ں بری طرح ہار گیا۔ ٹیم کو جیتنے کیلئے 176 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن قومی ٹیم 33.2 اوورز میں محض 83 رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی اور اس پاکستان کو 92 رنز کی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان کی جانب سے صرف دو کھلاڑی ہی ڈبل فگر ذاتی اسکور کرسکے۔ بسمہ معروف 43 رنز جبکہ ناہیدہ خان صرف10 رنزبناکر آوٴٹ ہوگئیں ۔
بارہ بتی اسٹیڈیم کٹک ، اوڑیسہ میں کھیلے گئے اس میچ میں آسٹریلیا نے 46.1 اوورز میں 175 رنز بنائے۔ ہینز 39، کوئٹے35 اور استھا لیکر 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔پاکستان کی طرف سے سعدیہ یوسف نے 3 ، اسماویہ اقبال نے 2 جبکہ سمعیہ صدیق نے ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں قومی ٹیم صرف83رنز پر ڈھیر ہوگئی۔