تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
2 فروری 2013
وقت اشاعت: 8:17

بھارت:ویمنزورلڈ کپ کےناقص انتظامات،کھلاڑیوں نے ہوٹل چھوڑ دیا

اے آر وائی - ویمن ورلڈ کپ کے لئے ناقص انتظامات نے بھارتی انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔اڑیسہ میں آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی کھلاڑیوں کو بڑے پیمانے پر لال بیگ کی موجودگی پر ہوٹل چھوڑنا پڑ گیا ۔



بھارتی ٹی وی کے مطابقاڑیسہ میں آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی خواتین کو جس ہوٹل میں ٹھہرایا گیا ہے وہاں سروس کا معیار انتہائی خراب ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کو اس وقت مذید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب غیر ملکی ٹیموں کی خواتین کھلاڑیوں نے بڑے پیمانے پر لال بیگ کی موجودگی پر ہوٹل سے واک آؤٹ کردیا ۔



آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی خواتین کھلاڑیوں نے شکایت کی کہ ہوٹل ٰمیں صفائی کے انتظامات انتہائی ناقص ہیں اور جا بجا لال بیگ گشت کرتے دکھائی دے رہے ہیں ۔۔اس صورتحال میں انتطامیہ کو کچھ اور تو نہ سوجھی تاہم انہوں نے نوے کھلاڑیوں کو دوسرے ہوٹل منتقل کردیا ۔بھارتی ٹی وی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے ایک کمرے میں دو دو کھلاڑیوں کو ٹھونس رکھا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.