تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
2 فروری 2013
وقت اشاعت: 17:8

جوہانسبرگ ٹیسٹ، جنوبی افریقہ کی برتری 411 رنز ہوگئی

اے آر وائی - جوہانسبرگ میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز جنوبی افریقہ نے دوسری اننگز میں کھیل کے اختتام تک دو سو سات رنز بناکر چار سو گیارہ رنز کی برتری حاصل کرلی۔ اس سے قبل پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں صرف انچاس رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔



جوہانسبرگ میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز جنوبی افریقہ نے دوسری اننگز میں تین وکٹ پر دو سو سات رنز بنائے تھے۔ اس طرح اس کی مجموعی برتری چار سو گیارہ رنز ہوگئی ہے۔ اس سے قبل پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں انچاس پر پویلین لوٹ گئی تھی۔ میزبان ٹیم کی جانب سے گریم اسمتھ، اے بی ڈیویلیئر اور ہاشم آملہ نے نصف سینچریاں بنائیں۔



جنوبی افریقہ کے آؤٹ ہونے والے بیٹسمینوں میں الویرو پیٹرسن ستائیس، گریم اسمتھ باون اور ژیاک کیلس سات رنز شامل ہیں۔ پاکستان کی جانب سے عمر گل نے دو اور سعید اجمل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.