5 فروری 2013
وقت اشاعت: 10:56
باکسر محمد علی بخیریت ہیں،انتقال سے متعلق افواہوں کی تردید
اے آر وائی - باکسر محمد علی بالکل ٹھیک ہیں ۔ انکی صاحبزادی مے مے علی نے ان افواہوں کی تردید کر دی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ لیجنڈ باکسر محمد علی چل بسے یا ان کی حالت تشویشناک ہے۔ مے مے علی نے بتایا کہ گذشتہ شب فون پر ان کی اپنے والد سے بات ہوئی ہے ۔اس کے علاوہ ان کی اہلیہ لونی نے بھی سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر میں انکی مبینہ موت سے متعلق خبر وں کی تردید کی ہے۔
لیجنڈ باکسر محمد علی کی مبینہ موت کی خبر برطانوی اخبار میں شائع کی گئی تھی ۔ جبکہ وہ ان دنوں امریکہ میں رہائش پذیر ہیں۔ باکسر محمد علی انیس سو چوراسی سے پارکنسن کے مرض میں مبتلا ہیں۔