تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
8 فروری 2013
وقت اشاعت: 7:25

سوچی: سرمائی اولمپکس 2014 کی الٹی گنتی شروع

اے آر وائی - روس کے شہر سوچی میں ونٹر اولمپکس کے لیے الٹی گنتی شروع کردی گئی۔ ایک سال باقی رہ جانے پر سوچی میں شاندار تقریب منعقد کی گئی جس کا افتتاح روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کیا۔



روس پہلی بار سرمائی اولمپکس دو ہزار چودہ کی میزبا نی کر ہا ہے۔ اولمپکس کی تقریب کاشاندار انعقاد آئس پیلیس میں کیا گیاجس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔تقریب کے افتتاح پر روسی صدر پیوٹن نے بتایا کہ سوچی سرمائی اولمپکس پر تقریباً پچاس ارب ڈالرز کے اخراجات آئیں گے۔



تقریب میں عالمی اولمپکس کمیٹی کے صدر جیک روگ اور دیگر عہدے دار بھی موجود تھے۔اس موقع پر مختلف کھیلوں، آئس اسکیٹنگ اور آتش بازی کا دلکش مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔سوچی اولمپکس میں پندرہ کھیلوں میں اٹھانوے طلائی تمغوں کا فیصلہ ہوگا۔



اولمپکس میں کھلاڑیوں کی ریکارڈ تعداد کی شرکت متوقع ہے۔ اندازوں کے مطابق مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے چھ ہزار کھلاڑی سوچی اولمپک کھیلوں میں حصہ لیں گے۔



دوسری جانب صدر پیوٹن نے تعمیراتی کاموں میں تاخیر کی وجہ سے اولمپکس آرگنائزنگ کمیٹی کے ٹاپ آفیشل کو عہدے سے ہٹادیا۔آرگنائزنگ کمیٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسکی جمپ کمپلیکس کی تعمیر میں تاخیر اور بڑھتے ہوئے اخراجات کی وجہ سے آفیشل کو برطرف کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.