9 فروری 2013
وقت اشاعت: 5:45
بھارت میں ٹیم نے اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کی،ثنا میر
اے آر وائی - بھارت میں وومن ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد لاہور ایئرپورٹ پر وطن واپس پہنچنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ نہ جیتنے کا افسوس ہے لیکن ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی۔
لاہور ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیم کی کپتان ثناء میر کا کہنا تھا کہ بھارت میں ہتک آمیز رویے کے باعث تمام کھلاڑی سخت دباؤ میں تھے ، تاہم اپنی بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش بھی کی ۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ ہارنے پر پوری ٹیم قوم سے معافی مانگتی ہے ، ٹیم کی بیٹنگ لائن میں بہت سی خامیاں کامیابی میں آڑے آئیں۔
قومی ٹیم کی مینجر عائشہ اشعر کا کہنا تھا کہ ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اچھا کھیلنے کی کوشش کی تاہم بیٹنگ سمیت ٹیم پریکٹس پر بہت توجہ دینے کی ضرورت ہے,ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر ٹورنامنٹ سے پہلے ہم اچھی تیاری نہیں کرسکے ,تاہم پہلی مرتبہ آسٹریلیا کی پوری ٹیم کو ہم نےآؤٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔