9 فروری 2013
وقت اشاعت: 10:43
کرکٹ ورلڈ کپ 2015 کا دو سالہ کاؤنٹ ڈاؤن شروع
اے آر وائی - آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ دوہزار پندرہ کا دو سالہ کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا ہے۔ میگا ایونٹ مشترکہ طور پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں منعقد ہوگا۔
نیوزی لینڈ کے شہر کوئنز ٹاؤن میں مشترکہ ممالک کے وزرائے اعظم آسٹریلیا کی جولیا گیرالڈ اور نیوزی لینڈ کے جون کی نے کاؤنٹ ڈاؤن کا آغاز کیا۔ کرکٹ ورلڈ کپ دوہزار پندرہ کی ٹرافی کے ہمراہ دونوں ممالک کے وزیر اعظم کا فوٹو سیشن کیا گیا۔
میگا ایونٹ کا آفیشل لوگو کی رونمائی اپریل دوہزارگیارہ میں ہوچکی ہے۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ دوسری مرتبہ مشترکہ میزبان ملک کے فرائض انجام دینگے۔ انیس سو بانوے کرکٹ ورلڈ کپ جو کہ پاکستان نے جیتا تھا دونوں ملکوں نےمیزبانی کی تھی۔