تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
10 فروری 2013
وقت اشاعت: 7:22

سابق ٹیسٹ کرکٹر سلمان بٹ وطن واپس پہنچ گئے

اے آر وائی - سابق ٹیسٹ کرکٹر سلمان بٹ کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت کے سامنے پیشی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں،سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ عدالت کا فیصلہ چھے ماہ تک سنایا جائے گا۔



سوئٹزر لینڈ کے چار روزہ دورے کےبعد لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ آمدکے موقع پر میڈیا سے مختصر گفتگو کے دوران سلمان بٹ نے کہا کہ ان کی اپیل کا فیصلہ چھے ماہ تک سنایا جائے گا جس میں انہیں یقین ہے کہ مذکورہ سزا ختم ہو جائے گی یا پھر اس میں کمی کر دی جائے گی۔



واضح رہے کہ سلمان بٹ ڈھائی برس کی سزاکاٹ چکے ہیں جبکہ کم و بیش ڈھائی برس کی سزا مزید باقی ہے ۔یاد رہے کہ ایئر پورٹ آمد کے بعد سلمان بٹ مسلسل میڈیا کے سامنے آنے سے کتراتے رہےاور مختصربات چیت کے بعد گھر روانہ ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.